فلم ”عشق پازیٹو“ میں اداکار سعود بھی شامل

اتوار 15 مارچ 2015 16:19

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) لالی ووڈ ہدایتکارہ سنگیتا کی زیر تکمیل فلم ”عشق پازیٹو“ میں اداکار سعود کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم ”عشق پازیٹو“ کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں ہو رہی ہیں جس میں ہدایتکارہ سنگیتا بیگم نے اپنی اس نئی زیر تکمیل فلم میں اداکارہ سعود کو بھی ایک اہم کردار میں کاسٹ کر لیا ہے۔ فلم میں اداکارہ نور اور راگا بوائز کے گلوکار ولی بخاری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکار سعود فلم میں ہیرو کے بڑے بھائی کا کردار نبھائیں گے۔اس سے قبل فلم کے ہدایتکار عدیل پی کے تھے لیکن پروڈیوسر سے اختلافات کے بعد انہیں فلم سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی۔

متعلقہ عنوان :