خوشبو سے ”منہ ماری “کے بعد مانٹیر نگ ٹیم نے الفلاح تھیٹر میں انکے گانے کی سنسر ریہر سیل دیکھنے سے انکار کر دیا

اتوار 15 مارچ 2015 16:20

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) اداکارہ خوشبو سے ”منہ ماری “کے بعد مانٹیر نگ ٹیم نے الفلاح تھیٹر میں انکے گانے کی سنسر ریہر سیل دیکھنے سے انکار کر دیا جبکہ خوشبو کو اپنے گانے کی منظوری کیلئے تما ثیل تھیٹر میں ریہر سل دکھانا پڑ یگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الفلاح تھیٹر میں خوشبو کی ڈرامہ ”چیتی “میں سنسر ریہر سل کے دوران مانٹیر نگ ٹیم سے کسی بات پر منہ ماری ہوگئی جس پر ٹیم نے انکے گانے کو دیکھنے سے انکار کر دیا اور جب خوشبونے دوبارہ انتظامیہ کو ریہر سل دیکھنے کیلئے راضی کیا تو مانٹیر نگ ٹیم نے الفلاح میں آنے سے انکار کر دیا جسکے بعد خوشبو مانٹیر نگ ٹیم کی خواہش پر اپنے گانے کی منظوری کیلئے تما ثیل تھیٹر پہنچی جہاں انکے گانے کی منظوری دی گئی ۔