اداکارہ شیبا رانی کی اسٹیج پروڈیوسر کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج

اتوار 15 مارچ 2015 16:22

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ شیبا رانی کی اسٹیج پروڈیوسر عرفان چوہدری کو قتل کی دھمکیاں، اسٹیج پروڈیوسر نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارہ شیبا رانی نے پروڈیوسر عرفان چوہدری سے گذشتہ سال اکتوبر میں ان کے ڈراموں میں کام کرنے کے لئے دس لاکھ روپے ایڈوانس لئے۔

جس کے بعد اداکارہ شیبا رانی نے عرفان چوہدری کا فون سننا ہی بند کر دیا۔گذشتہ روز عرفان چوہدری نے انہیں اپنے پیسوں کی واپسی کے لئے کال کی تو اداکارہ نے ان سے بدتمیزی کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ جس پر پروڈیوسر عرفان چوہدری نے اداکارہ کے خلاف فراڈ اور ارادہ قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :