وقاریونس نے سینچری کرنے کی ہدایت کی تھی ، کامیابی ملی : سرفرازاحمد

اتوار 15 مارچ 2015 16:36

وقاریونس نے سینچری کرنے کی ہدایت کی تھی ، کامیابی ملی : سرفرازاحمد

ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے اور سرفرازاحمد مین آف دی میچ قرارپائے ۔ جیتنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے سرفرازاحمد کاکہناتھاکہ وقار یونس نے میچ سے قبل کہاتھاکہ کسی نے گرین شرٹس کی طرف سے سینچری نہیں ، کوشش کریں کہ سینچری بنائیں اور اللہ کا شکر ہے کہ کامیابی حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

اُن کاکہناتھاکہ میچ بہت اہمیت اختیار کرگیاتھا، مارنے یامرنے والی صورتحال تھی ،آئرلینڈ سے میچ جیتنا بھی اپنی جگہ پر اہم ہے ، عمراکمل سمیت تمام کھلاڑیوں نے محنت کی اور کامیاب ہوگئے جس کا آگے بڑھ کر مزید فائدہ ہوگا۔