سرفرازاحمد کی کارکردگی سے خوشی ہوئی ، فاسٹ باﺅلر کی کارکردگی اچھی رہی: کپتان مصباح الحق

اتوار 15 مارچ 2015 17:23

سرفرازاحمد کی کارکردگی سے خوشی ہوئی ، فاسٹ باﺅلر کی کارکردگی اچھی ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ فاسٹ باﺅلر ز کی کارکردگی شاندار رہی ، پاکستانی ٹیم دنیا کو حیران کردینے والی ہے ، سرفراز احمد کی کارکردگی سے خوشی ہوئی ۔ پوسٹ میچ گفتگوکرتے ہوئے مصباح الحق کاکہناتھاکہ دباﺅکا شکار تھے لیکن فاسٹ باﺅلر کی کارکردگی اچھی رہی جنہوں نے وکٹیں اُڑائیں اور آئرش ٹیم کو وہاں تک محدود رکھاجو ہدف آسانی سے حاصل کرسکتے تھے حالانکہ سست پچ تھی ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کاکہناتھاکہ سرفرازاحمد بہت اچھاکھیلے ، وہ پہلے 50,60رنز تک محدود رہتے تھے لیکن آج اب کی بار ناٹ آﺅٹ رہے اور 100رنز بنانے میں بھی کامیاب ہوگئے ، صحیح وقت پر سینچری کی ۔ کپتان نے کہاکہ اب ٹیم فارم میں آگئی ہے ، احمد شہزاد، سرفراز احمد اور عمراکمل سمیت سب نے بہت اچھی پرفارمنس دی ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ ورلڈکپ جیتنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ، سرپرائز دینے والی ٹیم ہے اور کوشش کریں گے کہ آسٹریلیا کیخلاف کوارٹرفائنل بھی اچھاہو۔

متعلقہ عنوان :