Live Updates

سابق چیف جسٹس کے مقدمے کو جلد سے جلدمنطقی انجام تک پہنچایا جائے،عمران خان کی بابر اعوان کو ہدایت

اتوار 15 مارچ 2015 18:09

سابق چیف جسٹس کے مقدمے کو جلد سے جلدمنطقی انجام تک پہنچایا جائے،عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے ہتک عزت دعوے میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کو ہدایت کی ہے کہ سابق چیف جسٹس کے مقدمے کے معاملے کو جلد سے جلد اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور تمام تر ثبوت عدالت میں پیش کر دیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کو دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس مقدمے کا جلد سے جلد فیصلہ چاہتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات