ملک کے بیشتر علا قو ں میں با رش کاسلسلہ آئندہ دو روز تک جا ری رہے گا ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان،راولپنڈی /اسلام آباد سمیت پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

اتوار 15 مارچ 2015 18:13

ملک کے بیشتر علا قو ں میں با رش کاسلسلہ آئندہ دو روز تک جا ری رہے گا ، ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) محکمہ مو سمیات نے آئندہ دو روز تک کشمیر،راولپنڈی، گوجرانولہ ، مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، مردان ڈویژنز، اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب( لاہور ،سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن)، بنوں ڈویژن ، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ زیریں فاٹا( شمالی، جنوبی وزیرستان)، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، بہاولپور، میرپور خاص ،سکھر، کوئٹہ،ژو ب ڈ ویژنز میں چندمقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آبا د اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کی ہے موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق راولپنڈی /اسلام آباد سمیت پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی بارش میں اسلام آباد، پنجاب ،بالائی سندھ ، خیبر پختونخواہ،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 24 ملی میٹر جبکہ جھنگ 22،چکوال20، ٹوبہ ٹیک سنگھ 19،راولاکوٹ18،مری،چراٹ15،بہاولنگر13، منگلہ، منڈی بہاوالدین،اسلام آباد11،فیصل آباد10، راولپنڈی ،جوہرآباد، نورپور تھل، پشاور 09،جیکب آباد،جہلم، بارکھان ،مالم جبہ، رحیم یار خان 08، سکھر، مظفرآباد 07،ڈیرہ غازی خان، کوٹلی، ساہیوال، سیالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالا، سرگودھا 06،دادو، لاڑکانہ، بھکر، روہڑی،لاہور،قصور05،بہاولپور، موہنجو داڑو، کاکول، اوکاڑہ، کوھاٹ، سیدو شریف04، دیر03، خضدار، پنجگور، ملتان ، شہید بینظیرآباد، بالاکوٹ ، بنوں ، خانپور02،پٹن01 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔

اتوارسے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا (باجوڑ،مہمند،کرم، اور کزئی،خیبر ایجنسیز)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر ڈویژن)، جنوبی پنجاب(بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) اورخیبر پختونخواہ( پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن)میں اتوار کے روز چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج اور منگل کو کشمیر اور اس سے ملحقہ بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت : سب سے کم درجہ حرار ت قلات میں منفی05جبکہکالام ،ہنزہ منفی04 ،گوپس منفی 03،دروش منفی 02 اور دیر،سکردومیں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :