وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کا یوحنا آباد پہنچنے پر مظاہرین نے جوتیوں سے استقبال کیا‘ دھکے بھی مارے

اتوار 15 مارچ 2015 19:10

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کا یوحنا آباد پہنچنے پر مظاہرین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل جب یوحنا آباد پہنچے تو مظاہرین نے ان کا جوتیوں سے استقبال کیا اور دھکے بھی مارے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مشتعل مظاہرین سے بات کرنی چاہی لیکن انہوں نے بات کرنے کی بجائے وفاقی وزیر کو جوتیاں دکھائیں اور دھکے مارے‘ جس پر کامران مائیکل وہاں سے ناکام واپس چلے گئے۔ اس طرح مشتعل مظاہرین نے کسی بھی حکومتی اور انتظامیہ کے نمائندوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مشتعل ہو گئے اور حکومت اور مسلم لیگ (ن) کیخلاف شدید نعرے بازی اور گالیاں دیتے رہے۔