11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کاکوارٹر فائنل مرحلہ 18مارچ سے شروع ہوگا

اتوار 15 مارچ 2015 19:27

11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کاکوارٹر فائنل مرحلہ 18مارچ سے شروع ہوگا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کاکوارٹر فائنل مرحلہ 18مارچ سے شروع ہوگا،سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلاجائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔میگا ایونٹ کا دوسراکوارٹر فائنل 19مارچ کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

تیسرا کوارٹرفائنل 20مارچ کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈاوول میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔چوتھا کوارٹر فائنل21مارچ کو نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیزکے درمیان ویسٹ پیک سٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :