سعیداجمل نئے باوٴلنگ ایکشن کے ساتھ میدان میں آ گئے

اتوار 15 مارچ 2015 19:27

سعیداجمل نئے باوٴلنگ ایکشن کے ساتھ میدان میں آ گئے

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نئے باوٴلنگ ایکشن کے ساتھ میدان میں آ گئے۔

(جاری ہے)

آف سپنراپنے نئے باوٴلنگ ایکشن کے ساتھ میدان میں اتر گئے ہیں جنہوں نے شیر پنجاب ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ میں اپنی اکیڈمی کی ٹیم کی جانب سے میچ کھیلا۔ انہوں نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرنے کے بعد کہا کہ ان کی پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے اپنے نئے ایکشن پر مکمل عبور حاصل کر لیا ہے۔