Live Updates

این اے 137 ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کامیاب ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ دوسرے نمبر پر رہے

اتوار 15 مارچ 2015 21:52

این اے 137 ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کامیاب ، تحریک انصاف ..

ننکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) این اے 137 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شندرہ منصب 38 ہزار 255 ووٹوں سے کامیاب ہو گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے رائے منصب علی کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 ننکانہ کی سیٹ خالی ہو گئی تھی جس پر ضمنی انتخابات آج منعقد ہوئے۔آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں رائے منصب علی خان کی صاحبزادی ڈاکٹر شندرہ منصب کو مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 137 کا ٹکٹ دیا گیا جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شاہ جہاں بھٹی جبکہ آزاد امید وار برگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ مضبوط امیدوار تھے۔

ضمنی انتخابات میں تمام 256 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈاکٹر شندرہ منصب نے 77 ہزار 890 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امید وار اعجاز شاہ 39 ہزار 635 ووٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ این اے 137 میں ووٹنگ ٹرن آﺅٹ 45 فیصد رہا جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار 38 ہزار 255 کی برتری حاصل کر کے این اے 137 سے کامیاب قرار پائی ہیں۔کامیابی کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ ن کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا ہے اور انہوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔یاد رہے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ ہیں جبکہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت بھی حاصل تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات