لاہور،یوحنا آباد چرچ پر حملہ رضا کار محافظوں نے بہادری کی تاریخ رقم کردی، دہشت گردوں کو چرچ میں داخل ہونے سے روک کر بڑے نقصان سے بچا لیا

اتوار 15 مارچ 2015 21:52

لاہور،یوحنا آباد چرچ پر حملہ رضا کار محافظوں نے بہادری کی تاریخ رقم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) یوحنا آباد چرچ پر حملہ رضا کار محافظوں نے بہادری کی تاریخ رقم کردی‘ قیصر اور یوسف عرف گوگا نے دہشت گردوں کو چرچ میں داخل ہونے سے روک کر بڑے نقصان سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز یوحنا آباد چرچ پر خود کش دھماکہ کیا گیا دھماکہ کے دوران چرچ کی سکیورٹی پر تعینات محافظوں نے اپنی جان پر کھیل کر خود کش حملہ آوروں کو چرچ میں داخل ہونے سے روک دیا جس کی وجہ سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا قیصر نے دہشت گرد کو دیوار پھلانگ کر چرچ میں داخل ہونے سے روکا جبکہ یوسف عرف گوگا نے گیٹ پر ایک دہشت گرد کو روکا جس پر دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دونوں آ رضا کار جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :