سرفراز احمد کار ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری بار مین آف دی میچ کا اعزاز

اتوار 15 مارچ 2015 21:56

سرفراز احمد کار ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری بار مین آف دی میچ کا اعزاز

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء)سرفراز احمد نے ائر لینڈ کے خلاف ون ڈے کیریئر کی پہلی اور ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے طویل عرصے بعد سنچری کرکے مسلسل دوسری بار مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ائر لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار پرفارمنس پیش کرکے نہ صرف سرفراز نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے بلکہ مسلسل دوسرے میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے سرفراز احمد نے ائر لینڈ کے خلاف 123 بالوں پر 101 رنز بنا کر اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی اس کے علاوہ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی جانب سے سنچری کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔