آڈٹ حکام ، غازی بروتھا ہائیڈرل پراجیکٹ میں 2 ارب 10کروڑکی مبینہ کرپشن کا ریکارڈ پی اے سی کے حوالے کردیا،منصوبہ پر بھاری کرپشن کی نشاندہی،چےئرمین کمیٹی سے کرپٹ افراد کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ
اتوار 15 مارچ 2015 22:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) آڈٹ حکام نے غازی بروتھا ہائیڈرل پراجیکٹ میں 2 ارب 10کروڑکی مبینہ کرپشن کا ریکارڈ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کردیاہے،اربوں روپے کا یہ منصوبہ مشرف دور میں شروع ہوا تھا اور آڈٹ حکام نے اس منصوبہ پر بھاری کرپشن کی نشاندہی کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئرمین کو کرپٹ افراد کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آن لائن کو حاصل ہونے والی دستاویزات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ غازی بروتھا منصوبہ کے لئے عارضی طور پر خریدی گئی زمین میں97کروڑ78لاکھ کی مالی بدعنوانیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔محکمہ آڈٹ اجلاس میں بھی اس بھاری کرپشن کو متعلقہ محکمہ نے تسلیم کیا تھا اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا اعادہ کیا تھا۔(جاری ہے)
منصوبہ میں غیر معیاری سٹیل کا استعمال کرکے 2کروڑ کی مبینہ کرپشن کی گئی ہے،یہ منصوبہ کمپنی جی پی سی نے مکمل کرنا تھا جس پر غیر معیاری سٹیل استعمال کرنے کا الزام ہے۔
غازی بروتھا منصوبہ میں کٹ آف وال کی ناقص تعمیر میں مبینہ40کروڑ 96لاکھ روپے کی مالی بدعنوانی کا انکشاف بھی آڈٹ رپو رٹ میں کیاگیا ہے۔حکومت نے متعلقہ کنڈیکٹر کو غیر قانونی طور پر 5کروڑ37لاکھ روپے اضافی ادا کئے جبکہ وزارت اس کا ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔علاقہ میں سکول اور ہسپتال کی تعمیر میں اضافی 10کروڑ کے اخراجات کردئیے گئے۔منصوبہ پر ٹھیکیدار کی طرف سے اچانک کام روک کر قومی خزانہ کو ایک کروڑ73 لاکھ کا نقصان دیاگیا۔پی اے سی کو ملنے والی دستاویزات میں آڈٹ حکام نے بتایا ہے کہ غازی بروتھا منصوبہ میں کرایہ پر حاصل کی گئی گاڑیوں کو53کروڑ24لاکھ غیر ضروری طور پر ادا کردئیے گئے۔پی اے سی اس بھاری آڈٹ اعتراضات پر اگلے اجلاس میں اہم فیصلے کرے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.