آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء ،42گروپ میچزکے اختتام پر35سنچریاں بن گئیں

پیر 16 مارچ 2015 11:23

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء ،42گروپ میچزکے اختتام پر35سنچریاں بن گئیں

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء بلے بازوں نے رنز کے ڈھیر لگادئیے ،42گروپ میچزکے اختتام پر35سنچریاں بن گئیں،میگا ایونٹ میں کرس گیل نے ڈبل سنچری بنانے کا اعزازبھی حاصل کیا،بنگلہ دیش کے محموداللہ،تلکارتنے دلشان،بھارت کے شیکھردھون اورزمبابوے کے برینڈن ٹیلرنے دودو سنچریاں بناڈالیں،پاکستان کی جانب سے واحد سنچری سرفرازاحمدنے بنائی ۔

اعدادوشمار کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء بلے بازوں نے رنز کے ڈھیر لگادئیے ،42گروپ میچزکے اختتام پر35سنچریاں بن گئیں۔میگا ایونٹ میں کرس گیل نے ڈبل سنچری بنانے کا اعزازبھی حاصل کیا،بنگلہ دیش کے محموداللہ،تلکارتنے دلشان،بھارت کے شیکھردھون اورزمبابوے کے برینڈن ٹیلرنے دودو سنچریاں بناڈالیں،پاکستان کی جانب سے واحد سنچری سرفرازاحمدنے بنائی۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ میں سری لنکا کے کمارسنگاکارانے سب سے زیادہ 4سنچریاں سکوکی ہیں ۔انہوں نے میگاایونٹ میں مسلسل چار سنچریاں بناکر عالمی ریکار ڈقائم کیا ہے۔ڈبل سنچری کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جلاد صفت بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے جے پی ڈومنی، ہاشم محمودآملہ،اے بی ڈی ویلیئرز،ڈیوڈملر اورفیف ڈوپلیسی ،آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ،ڈیوڈوارنر اور گلین میکس ویل،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل،مارلون سیموئلزاور لینڈل سیمنز،بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور سریش رائنا ،متحدہ عرب امارات کی جانب شیمان انوربٹ ،سکاٹ لینڈ کے کائل کوئیٹزر،انگلینڈکی جانب سے جو روٹ اور معین علی ،پاکستان کے سرفرازاحمد، آئرلینڈ کے ولیم پورٹر فیلڈاور ایڈ جوائس،نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل ،سری لنکا کی جانب سے سنگاکاراکے بعد لاہیروتھیرمانے اورمہیلا جے وردھنے نے ایک ایک سنچری سکور کی ہے۔

بدقسمتی سے افغانستان کی جانب سے کوئی سنچری سکور نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :