سوناکشی نے بدترین اداکاری پر ایوارڈ حاصل کرلیا

پیر 16 مارچ 2015 11:47

سوناکشی نے بدترین اداکاری پر ایوارڈ حاصل کرلیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے 2014 میں بدترین اداکاری پر گولڈن کیلا ایوارڈز حاصل کرلیا جبکہ بدترین اداکار کا ایوارڈ ارجن کپور اور بدترین فلم کا ایوارڈ”ہم شکل “ کے نام رہا ۔

(جاری ہے)

”گولڈن کیلا ایوارڈز“ کی رنگا رنگ تقریب نئی دہلی میں ہوئی جہاں سال دو ہزار چودہ کیلئے بد ترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ایکشن جیکسن ، ہالی ڈے اور لینگا کیلئے سوناکشی سنہا کو دیا گیا ۔ بدترین اداکار کا ایوارڈ ارجن کپور کے نام رہا ۔ انہیں یہ ایوارڈ فلم غنڈے اور ایوری تھنگ ایلس کیلئے دیا گیا ، جبکہ بدترین فلم کا ایوارڈ”ہم شکل“کے نام رہا ۔ اس کے علاوہ بدترین فلم ڈائریکٹر پربھو دیوا نے حاصل کیا -