ہالی و وڈ فلم ”سنڈریلا“ کا امریکی باکس آفس پر راج

پیر 16 مارچ 2015 11:47

ہالی و وڈ فلم ”سنڈریلا“ کا امریکی باکس آفس پر راج

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) ہالی وڈ فلم ”سنڈریلا“ کا ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس آفس پر راج شروع ہوگیا ہے۔ شمالی امریکا کے باکس آفس پر والٹ ڈزنی کی فلم ”سنڈریلا“ کا راج ہے۔

(جاری ہے)

13مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم اب تک 7کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم ”رن آل دی نائٹ“ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے، وارنر برادرز کی اس فلم نے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے۔ فلم ”کنگس مین دی سیکرٹ سروس“ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر براجمان ہے، اس کی آمدنی صرف 62لاکھ ڈالرز رہی۔

متعلقہ عنوان :