فری سٹائل سکیئرز ورلڈ کپ ، ویمنز ایونٹ میں امریکہ ، مینز ایونٹ میں فرانس سرخرو

پیر 16 مارچ 2015 11:53

فری سٹائل سکیئرز ورلڈ کپ ، ویمنز ایونٹ میں امریکہ ، مینز ایونٹ میں فرانس ..
پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء ) فرانس فری سٹائل ورلڈ کپ کے ویمنز ایونٹ میں امریکہ جبکہ مینز ایونٹ میں فرانسیسی سکیئرز نے کامیابی حاصل کر لی ۔ فرانس میں فری سٹائل ورلڈ کپ سکئینگ کے دلچسپ مقابلوں میں خواتین نے بھی برفیلے ٹریک پر شاندار کارکردگی دکھائی ۔

(جاری ہے)

امریکن سکیئر ہناہ کیرنی نے منفرد پرفارمنس کے باعث خواتین ایونٹ اپنے نام کیا ۔ مردوں کے مقابلوں میں فرانسیسی فری سٹائل سکیئر اینتھونی بینا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ امریکہ کے ٹام رائولی دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔ ٹیم ایونٹ میں کینیڈا کے سکیئرز نے نیشنز کپ اپنے نام کیا ۔

متعلقہ عنوان :