جسم کی خوبصورتی کے ساتھ صحتمند ہونا بھی ضروری ہے‘ جان ابراہم

پیر 16 مارچ 2015 12:03

جسم کی خوبصورتی کے ساتھ صحتمند ہونا بھی ضروری ہے‘ جان ابراہم

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)جان ابراہم کا شمار بالی ووڈ کے ان ہیروز میں ہوتا ہے جن کے جسم کی بہت تعریف کی جاتی ہے مگر جان کا کہنا ہے کہ جسم کی خوبصورتی کے ساتھ صحت مند ہو نا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کا جسم متناسب ہونا چاہیے ضروری نہیں ہے کہ آپ کا سِکس پیک ہو اور میں ایمانداری سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ سکس پیک والے سے زیادہ صحت مند ہو سکتے ہیں۔ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا طرزِ زندگی صحت مند ہو اور ہمارا طرزِ زندگی اس کی کوئی اچھی مثال نہیں ہے۔