مصباح الحق ورلڈ کپ میں ہٹ وکٹ آؤٹ ہونیوالے پہلے ملکی کپتان بن گئے

پیر 16 مارچ 2015 12:17

مصباح الحق ورلڈ کپ میں ہٹ وکٹ آؤٹ ہونیوالے پہلے ملکی کپتان بن گئے

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہٹ وکٹ ہونے والے پاکستان کے پہلے اور مجموعی طور پر تیسرے کپتان بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کے خلاف پاکستان کے آخری گروپ میچ میں مصباح الحق ایلکس کو سیک کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوئے تو میگا ایونٹ کی تاریخ میں یہ تیسرا واقعہ تھا جب کسی ٹیم کا کپتان ہٹ وکٹ ہوا ہو ۔ اس سے قبل 1996ء میں کینیا کے کپتان موریس اوڈمبے اور 2003ء میں کینیڈا کے کپتان جوزف ہیرس ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :