سعودی عرب میں 17افراد روزانہ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں،محکمہ ٹریفک

پیر 16 مارچ 2015 12:35

سعودی عرب میں 17افراد روزانہ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں،محکمہ ٹریفک

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے روزانہ 17 افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ محکمہ ٹریفک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہر 84 ویں منٹ پر ایک شخص جاں بحق ہوتا ہے۔ ان حادثات کی وجہ سے سالانہ 2 ہزار افراد معذور ہوجاتے ہیں جبکہ ان حادثات کی وجہ سے 13 ارب سعودی ریال کا نقصان ہوتا ہے، محکمہ ٹریفک کے مطابق 1435 ہجری سال کے دوران جدہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 54 لاکھ 75 ہزار 48 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں۔

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں ریکارڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

جہاں شہروں اور مقیم غیر ملکیوں نے 25لاکھ 13 ہزار 759 ایسے افراد گرفتار ہوئے جو ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کررہے تھے۔ اعداد و شمار میں دوسرے نمبر پر جدہ آتا ہے۔ جہاں 18 لاکھ 21 ہزار 237 خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں۔ اس طرح تیسرے نمبر پر مشرقی ریجن ہے جہاں 8 لاکھ 40 ہزار 974 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔ محکمہ ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں سالانہ 3 لاکھ ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جن میں 68 ہزار افراد زخمی ہوتے ہیں۔ 6 ہزار افراد ان حادثات کی وجہ سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سعودی عرب کے سرکاری ہسپتالوں میں 3 فیصد بیڈ ٹریفک حادثات کے باعث ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :