لاہور‘واپڈا کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیر 16 مارچ 2015 12:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)لاہور میں واپڈا کا لائن مین ہائی وولٹیج تاروں کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔مصطفی ٹاون کے علاقے ہنجروال پیر میں 35سالہ واپڈا کا لائن مین ہائی وولٹیج تاروں کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ماجد کی موت تب واقع ہوئی جب وہ ہائی وولٹیج کی بھیگی تاروں کو ٹھیک کر رہا تھا۔ مقتول ماجد کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔