سلمان خان فلم ”سلطان“ میں باکسر بنیں گے

پیر 16 مارچ 2015 12:48

سلمان خان فلم ”سلطان“ میں باکسر بنیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز کی طرح منفرد اداکاری کرنے والے دبنگ سلمان خان فلم ”سلطان“ میں باکسر بنیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی فلم “سلطان” میں سلمان خان 40 سال کے باکسر بنیں گے جہاں ان کے ساتھ پہلی بار بلاک بسٹر اداکارہ دیپیکا پڈوکون اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔فلم میں بہترین اداکاری کے لیے سلمان خان باکسنگ کے حوالے سے مشقیں بھی لیں گے جس سے وہ باقائدہ ایک باکسر بن کر فلم میں دکھائی دیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان کے ساتھ اس سے قبل فلم میں کترینہ کیف کو کاسٹ کیا جارہا تھا تاہم اب دپیکا پڈوکون کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :