پنکج کپور پوجا بھٹ کیساتھ رومانس کرینگے

پیر 16 مارچ 2015 13:10

پنکج کپور پوجا بھٹ کیساتھ رومانس کرینگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار پنکج کپور فلم ابھی نہیں تو کبھی نہیں میں پوجا بھٹ کے ساتھ رومانس کرینگے۔ اریندر کے آرٹ اور ارجن این کپور پروڈکشن کے ذرائع نے بتایا کہ ہماری کمپنی ایسی فلمیں بنانا چاہتی ہے جس سے عوام محظوظ ہو یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنی آنیوالی فلم ''ابھی نہیں تو کبھی نہیں'' میں پنکج اور پوجا بھٹ کو ایک ساتھ کاسٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید کہا کہ پنکج کی لک اور باڈی لینگوئج کو دیکھتے ہوئے انہیں بھارت کا سٹیو مارائن کہا جا سکتا ہے۔