سانگھڑ ۔ ملک شعیب احمد کے دعوت ولیمہ میں سندھ کی اہم شخصیات کی شرکت

پیر 16 مارچ 2015 13:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سانگھڑ ضلع کی اہم سیاسی وسماجی شخصیت صدر فیڈریشن آف کامرس ماسٹر ملک شیر محمد کے صاحبزادے ملک شعیب احمد کے دعوت ولیمہ میں سندھ کی اہم شخصیات کے علاوہ رکن قومی وصوبائی اسمبلی کی شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ضلع کی اہم سیاسی وسماجی شخصیت صدر فیڈریشن آف کامرس ماسٹر ملک سیر محمد کے صاحبزادے ملک شعیب احمد کے دعوت ولیمہ میں رکن قومی اسمبلی پیر بخش جونیجو، رکن صوبائی اسمبلی رئیس سعید خان نظامانی سابقہ رکن صوبائی اسمبلی خلیفہ رئیس علی غلام نظامانی، رئیس دلبر نظامانی، رئیس مراد علی نظامانی، رئیس معشوق نظامانی، سابقہ ناظم نعیم احمد یوسفزئی، محمد اقبال یوسفزئی، ممبر زونل کمیٹی اختر مغل، شفاقت حسین بھٹی، ملک فرید جاوید، حاجی محمد یامین لالو قریشی، سینئر صحافی عادل مغل، صگیر احمد راجپوت، محمد یامین مغل، حاجی عیدو خان جیلانی، صدر پریس کلب اسلم میمن، رضا پٹھان، مبین درس، نثار منگریو، اشفاق بھٹی ودیگر کے علاوہ مقامی تاجر برادری، ملک برادری، مغل برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دعوت ولیمہ کا اہتمام الحیات کاٹن فیکٹری میں کیا گیا۔ اس موقع پر رکن قومی وصوبائی اسمبلی اور صحافیوں نے ملک محمد شعیب کو تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :