پاکستان کی آئرلینڈ کو شکست پر میرپور ماتھیلو میں کرکٹ شائقین کا جشن

پیر 16 مارچ 2015 13:43

پاکستان کی آئرلینڈ کو شکست پر میرپور ماتھیلو میں کرکٹ شائقین کا جشن

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ 2015ء کے میچ میں پاکستان کی آئرلینڈ کو شکست پر میرپور ماتھیلو میں کرکٹ شائقین نے بھرپور جشن منایا، گل کالونی میرپور ماتھیلو سے توقیر احمد، ارسلان، عزیر، جمشید، حسنین، حسین احمد، جواد، فیضان اور دیگر کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوشی منائی اور سرفراز احمد کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ورلڈ کپ اس مرتبہ پاکستان جیتے گا اور پاکستان سرخرو ہوگا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے مٹھائی بھی تقسیم کی، ریلی بھٹائی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :