ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر ، پاکستان اور یمن کی ٹیمیں کل پریکٹس کریں گی

پیر 16 مارچ 2015 13:48

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر ، پاکستان اور یمن کی ٹیمیں کل پریکٹس کریں گی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) فٹبال ورلڈکپ 2018 پری کوالیفائرز ایونٹ کے لیے پاکستان اور یمن کی ٹیمیں آج منگل کو لاہور میں پریکٹس سیشن کریں گی۔ فٹبال عالمی کپ کے پری کوالیفائرز ایونٹ کے ہوم میچ میں میزبان پاکستان اور یمن کی ٹیمیں آج لاہور میں پریکٹس کریں گی۔

(جاری ہے)

پریکٹس سیشن سے پہلے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پاکستان فٹبال فیڈریشن ہاوٴس میں پریس کانفرنس شیڈول ہے جس کے بعد فٹبال ٹیمیں لاہور ہی کے سٹی سکول گورو ماننگ روڈ پر مختصر تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔

پری کوالیفائرز کے فرسٹ لیگ میں پاکستان کو یمن سے تین ایک کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گرین شرٹس کی طرف سے واحد گول کپتان حسن بشیر نے کیا۔ سیکنڈ لیگ یعنی یمن کے خلاف پاکستان کا ہوم میچ سترہ مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں قومی فٹبال ٹیم کو ناک آؤٹ راوٴنڈ میں رسائی کے لیے دو صفر کی جیت درکار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :