شاہد آفریدی نئے تنازع کا شکار ہو گئے

پیر 16 مارچ 2015 14:47

شاہد آفریدی نئے تنازع کا شکار ہو گئے

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفرید ی نئے تنازعے کا شکار ہو گئے ہیں ۔ آئر لینڈ کی اننگز کے اختتام پر ٹیلی ویژن مبصر مارک نکولس کے ساتھ قومی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں بات چیت کر تے ہوئے وہ ایسے الفاظ کا استعمال کر گئے جو مبینہ طور پر اہانت کے ذمہ میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آفریدی نے ٹی وی مبصر مارک نکولس کے لیے ’’نگر ‘‘ کا لفظ استعمال کیا جو اس وقت اہانت کے ذمرے میں آتا ہے اگر وہ شخص جس کے لیے یہ لفظ استعمال کیا گیا ہو وہ کالا نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :