لاہور: سینیٹر کی بجائے مزدور لکھا جائے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

پیر 16 مارچ 2015 15:11

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ریلوے ورکشاپ مغل پورہ لاہور میں نجکاری کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے نام کے ساتھ سینیٹر کی بجائے مزدور لکھا جائے۔

(جاری ہے)

ملک میں رائج موجودہ سسٹم میں غریب کو کبھی انصاف نہیں مل سکتا۔ علاوہ ازیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کے حوالے سے حکومتی پالیسی کو واضع کیا جائے۔