پاکستان سرفرا ز احمد کے بعد یاسر شاہ کو نہ کھلا کر غلطی کررہا ہے :رمیز راجہ
پیر 16 مارچ 2015 15:18
ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سرفراز احمد کو ابتدائی میچوں میں نہ کھلا کر بہت بڑی غلطی کر ڈالی اور اب یاسر شاہ کو نہ کھلانے کی غلطی کی جارہی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سرفراز احمد کو بہت پہلے کھلا لینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سرفراز احمد اگر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تو پاکستانی ٹیم کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ انہیں ٹیم منیجمنٹ کی عقل پر افسوس ہوتا ہے کہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو بھارت کے خلاف میچ میں کھلادیا گیا اور اس کے بعد انہیں بھول گئے حالانکہ آج کل کی کرکٹ میں وکٹ لینے والے بولر کی اہمیت ہے اور یاسر شاہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔(جاری ہے)
انہیں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں کھلانا چاہیے تھا کیونکہ آئرش بیٹسمین لیگ سپن پر کمزور ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر آپ لیگ سپنر کو آسٹریلیا میں استعمال نہیں کریں گے تو پھر کہاں کریں گے؟سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کوارٹرفائنل میں اپنے اوپر غیرضروری دباوٴ لے کر پہنچی ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جیت سکتی تھی اور آج اسے کوار ٹرفائنل میں آسٹریلیا کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ جب ایک سینیئر کرکٹر کا ’ان آوٴٹ‘ شروع ہوجائے تو سمجھ لینا چاہیے کہ کریئر کا اختتام قریب ہے۔ پاکستان کو یونس خان کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب بھی ضرورت ہے لیکن ون ڈے میں یونس خان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا کیونکہ وہ نہیں چاہیں گے کہ انہیں کوئی اس طرح ٹیم سے باہر کرتا رہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ اسی کے گھر میں مقابلہ ہے۔ پاکستانی ٹیم کے لیے مشکل مرحلہ ہے لیکن پریشر آسٹریلیا پر ہوگا۔ پاکستانی بولنگ اچھی ہے جس سے تمام ٹیمیں گھبرارہی ہیں۔اگر پاکستانی بیٹسمین مچل سٹارک کا وار جھیل گئے تو بقیہ چالیس اوورز میں بڑا سکور ممکن ہوسکے گا ۔انہوں نے کہا کہ جب ایک سینیئر کرکٹر کا ’ان آوٴٹ‘ شروع ہوجائے تو سمجھ لینا چاہیے کہ کریئر کا اختتام قریب ہے۔ پاکستان کو یونس خان کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب بھی ضرورت ہے لیکن ون ڈے میں یونس خان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا کیونکہ وہ نہیں چاہیں گے کہ انہیں کوئی اس طرح ٹیم سے باہر کرتا رہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح الحق کو ان کی فتوحات اور ریکارڈز کے بجائے ایک خاموش اور محتاط کپتان کے طور پر یاد رکھا جائے گاجو اپنی حد میں رہ کر کھیلے ہیں اور وسائل کا استعمال بھی اپنے حساب سے کیا ہے اور وہ بھی محتاط طریقے سے۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔ اب اسے استعمال کیے ہوئے کھلاڑی اور کپتان نہیں چاہئیں بلکہ ایک تازہ سوچ کے ساتھ ٹیم بنانے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.