Live Updates

عمران خان جتنی مرضی تحریکیں چلائیں (ن) لیگ کی حکو مت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ‘ کنول نعمان

پیر 16 مارچ 2015 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وسیکرٹر ی اطلا عات ویمن کاکس کنول نعمان نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی مرضی تحریکیں چلائیں (ن) لیگ کی حکو مت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ‘وزیر اعظم نوازشر یف اور شہباز شر یف نے ملک کی تر قی اور خوشخالی کا عزم کر رکھا ہے جسکی راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو ختم کر دیا جا ئیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں حکو مت عوام کو دہشت گردی کے عذاب سے بھی نجات دلائیگی ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی خواتین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کنول نعمان نے کہا کہ ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی،اس ضمن میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہے ، پاکستان مسائل کی دلدل سے ضرور نکلے گا اورہم اپنی منزل حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے جس طرح دن رات اقدامات کر رہے ہیں اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور عوام بھی (ن) لیگ کی پا لیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ‘ چنیوٹ رجوعہ میں معدنی ذخائر اورونڈ کوریڈورز کی دریافت اسی محنت اورنیک نیتی کا ثمر ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :