مشیر صحت پنجاب کی حیدر علی مرزا مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارتعزیت
پیر 16 مارچ 2015 16:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق مجلس وحدت المسلمین کے لیڈر اور وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر حیدر علی مرزا کے گھر گئے اور ان کے بیٹے امیر عباس مرزا اور دیگر اہل خانہ سے حیدرعلی مرزا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے مختلف مسالک کے مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی، اتحاد اور ملی یکجہتی کے لیے حیدر علی مرزا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی مرزا نہایت وضع دار شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کی بات کی اور ہمیشہ فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور اتحاد برقرار رکھنے کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں- خواجہ سلمان رفیق نے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز بھی مشیر صحت کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سیکرٹری ہوم پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے گھر بھی گئے اور سیکرٹری ہوم سے ان کے والد مرحوم کرنل(ر) سلیمان خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.