پنجاب حکومت اور پاکستان ریلویز کے درمیان لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

پیر 16 مارچ 2015 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب اور پاکستان ریلویز کے درمیان لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے مطابق 2 سالوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا۔پیر کے روز حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزڈ کرنے کا معاہدہ طے پایا ،تقریب میں پنجاب حکومت کی طرف سے نمائندے شریک ہوئے جبکہ پاکستان ریلویزکی طرف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور دیگر ریلوے حکام نے شرکت کی ۔

معاہدے کے مطابق پاکستان ریلوے ریلویز لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ 2 سالوں میں کیا جائیگا جبکہ پاکستان بھر میں ریلویززمین کی پیمائش کرنے کے حوالے سے 27 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان ریلوے کیلئے تاریخی اور اہم ترین دن ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ ریلویز کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے لیکن کسی نے آج تک ریلوے کی زمین کے تحفظ کے لئے کوئی کوشش نہیں کی ہے، انہوں نے کہا کہ 2 سالوں میں پاکستان ریلویز کی زمین کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا تا کہ مستقبل میں ریلویز کی زمین پر کوئی قبضہ نہ کر سکے اور اس کا ریکارڈ محفوظ رہے ،انہوں نے کہا کہ 27 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پاکستان بھر میں پاکستان ریلوے کی زمین کی پیمائش اور ناجائز قبضہ چھڑانے کیلئے اقدامات کرے گی

متعلقہ عنوان :