ہائیکورٹ نے تاجرکے اغوا ء اور قتل کے مجرم کی پھانسی پرعملدرآمد رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

پیر 16 مارچ 2015 17:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے تاجرکے اغوا ء اور قتل کے مجرم کی پھانسی پرعملدرآمد رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد جیل میں قید قتل کے مجرم قیصر عرف بلا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قیصر کو تاجر کے اغواء کرکے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے اور اس معاملہ پرتمام اپیلیں بھی خارج ہوچکی ہیں لیکن مقتول کی فیملی سے صلح ہوچکی ہے لہٰذا پھانسی پر عملدرآمد رکوایاجائے ۔

سرکاری وکیل نے بتایاکہ اغوا ء کرکے قتل کرنے کا جرم دہشت گردی کے زمرہ میں آتا ہے اورقانون کے تحت جومقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیاگیا ہو اس میں صلح نہیں ہوسکتی لہٰذا درخواست خارج کی جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی پھانسی پر عملدرآمد رکوانے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :