لاہور: مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ شروع کردی۔

پیر 16 مارچ 2015 17:15

لاہور: مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ شروع کردی۔

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : سانحہ یوحنا آباد کے خلاف فیروز پور روڈ پر جاری مظاہرین کے بدترین احتجاج کو ختم کروانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی نفری کی آمد پر مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراوَ کیا گیا جس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ شروع کردی گئی ہے جس کے بعد مظاہرین نے کسی حد تک منتشر ہونا شروع کردیا ہے۔ تاہم موقع پر موجود میڈیا کے رپورٹرز، کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی وینز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :