لالہ موسی، ٹی او آر کھاریاں نویداشرف ورائچ کا ٹھیکریاں موڑ پر گورمے بیکرزکے گودام پراچانک چھاپہ،زائدالمیعادبوتلوں پر تاریخ تبدیل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار،340ڈالے بوتلیں برآمدگودام ،دوملازم گرفتار

پیر 16 مارچ 2015 19:00

لالہ موسی، ٹی او آر کھاریاں نویداشرف ورائچ کا ٹھیکریاں موڑ پر گورمے ..

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) ٹی او آر کھاریاں نویداشرف ورائچ کا ٹھیکریاں موڑ پر گورمے بیکرزکے گودام پراچانک چھاپہ،زائدالمیعادبوتلوں پر تاریخ تبدیل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار،340ڈالے بوتلیں برآمدگودام ،دوملازم گرفتار،ہم مالکان کے کہنے پرعرصہ درازسے یہ کام کر رہے تھے،ملازمین کاموقف، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ ٹی اوآر کھاریاں نویداشرف وڑائچ نے اپنے عملہ کے ہمراہ پیرکو ٹھیکریاں موڑ پر واقع ”گورمے بیکرز“کے گودام پراچانک چھاپہ مارکر گورمے بیکرزکے ملازمین قمر اوراشرف کو زائدالمیعادبوتلوں پر نئی تاریخوں کے سٹیکرز لگا تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیااور340ڈالے نوتلیں، سٹیکرز،مہریں وغیرہ قبضہ میں لے لیں جبکہ دونوں ملازمین کو بھی حوالہ پولیس کرتے ہوئے انکے خلاف استغاثہ دائرکروادیاہے،ملازمین کا کہناہے کہ ہم مالکان کے کہنے پرعرصہ درازسے یہ کام کررہے تھے۔