پانی کے تنازعہ پر تین افراد نے ایک شخص کا ناک و منہ توڑ دیا ‘ مقدمہ درج

پیر 16 مارچ 2015 19:00

پانی کے تنازعہ پر تین افراد نے ایک شخص کا ناک و منہ توڑ دیا ‘ مقدمہ درج

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) پانی کے تنازعہ پر تین افراد نے ایک شخص کا ناک و منہ توڑ دیا ‘ مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 62ڈی بی یزمان کا ظفر اقبال جٹ کو پانی کے تنازعہ پر یاسر انور ‘ شفقت انور اور ایک نامعلوم شخص نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے مار مار کر اسکا ناک اور منہ توڑدیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ظفر اقبال نمبر دار مزمل کے ڈیرہ پر موجود تھا کہ اچانک ملزمان مذکورہ بالا مسلح آ گئے اور آتے ہی گالی گلوچ کرتے ہوئے ڈنڈوں اور سوٹوں سے ظفر اقبال کا منہ اور ناک توڑ دیا اور گھسیٹتے رہے ۔ شور و واویلا پر مزمل اور حیدر علی آ گئے جنہوں نے منت سماجت کر کے ظفر اقبال کی جان چھڑائی ۔ پولیس تھانہ صدر یزمان نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :