لاروش سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کی تاجپوشی کی جائیگی ، حماد یوسف

پیر 16 مارچ 2015 19:30

لاروش سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کی تاجپوشی کی جائیگی ، حماد یوسف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) پاکستان کے نوجو ان وکٹ کیپر بیٹسمین سر فر از احمد نے ورلڈ کپ میں ائیر لینڈ کے خلا ف انتہائی اہم میچ میں جس شاندار اور یا دگار کا ر کر دگی کا مظاہر ہ کیا ہے وہ نا قابل فرامو ش ہے۔ اور اس کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔ 101*رنز کی جا رحانہ او ردلکش اننگ کھیلی اور پاکستان کی جا نب سے حا لیہ ورلڈ کپ میں پہلی سینچری اسکو ر کر نے کیساتھ ساتھ مسلسل دو نوں میچز میں مین آف دی میچ کا ایوا رڈ حا صل کر نے میں کا میا ب ہو ئے ان کی شاند ار کا رکر دگی کی بدولت پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ 2015 کے کوا ٹر فائنل کے لئے کوا لیفا ئی کر لیا ہے ۔

اس مو قع پر لا روش کر کٹ کلب کے سی سی اے زون II کے صدر حما د یو سف نے قومی ہیر و سر فراز احمد کی وطن واپسی پر تا ج پو شی کر نے کا اعلا ن کیا ہے۔

(جاری ہے)

لا روش کے MD جما ل احمد نے اپنے مبا رکبا د کے پیغا م میں پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتا ل مصبا الحق کی شاندا ر کی قیا دت اور فا سٹ بو لر ز وہا ب ریاض ، را حت علی ، سہیل خا ن اور احمد شہزا د کی ذمہ دار انہ بیٹنگ پر دلی مبا رکبا د پیش کی ۔

اعزازی سیکریٹری لا روش سی سی صا دق کھتری اورکپتا ن سعید علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سر فر از کی فتح گر کا ر کر دگی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پاکستانی ٹیم میں نئی روح پھونک دی ہے۔1992 کے ورلڈ کپ سے پاکستان کو انظام الحق کی صورت میں ایک نیا اسٹار ملا تھا اور حالیہ ورلڈ کپ میں انشا ء اللہ سر فراز احمد اسٹا ر کے روپ میں سامنے آیا اور پوری پاکستانی قوم کی امیدیں وابستہ ہیں کے انشا ء اللہ پاکستان ورلڈ کپ کی فاتح ٹرافی جیت کر وطن واپس آئے گا۔