لاہور،سانحہ یوحناآباد کے خلاف احتجاج کے دوران ایک مرتبہ پھر مظاہرین مشتعل ، کار سوار خاتون نے اپنی گاڑی بچانے کے لیے بھگادی جس نے چار سے پانچ افراد کچل دیا ‘2افراد کی ہلاکت،وزیر اعلی پنجاب نے فیروزپور روڈ پر کار کی ٹکر سے 2افراد کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا‘کار ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 16 مارچ 2015 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) سانحہ یوحناآباد کے خلاف احتجاج کے دوران ایک مرتبہ پھر مظاہرین مشتعل ‘ گاڑیوں کی توڑ پھوڑشروع کردی جبکہ اِسی دوران ایک گاڑی توڑنے کی کوشش میں چار سے پانچ افراد کارتلے کچلے جانے سے 2افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پو لیس نے کارسوار خاتون اور اسکے ساتھی کو گر فتار کر لیا ۔

بتایاگیاہے کہ سوموار کے روز فیروز پور روڈ پر ٹرالیاں لگادیں ، اِسی دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑکی کوشش کی گئی جس پر ایک کار سوار خاتون نے اپنی گاڑی بچانے کے لیے بھگادی جس کے تلے آکر چار سے پانچ افراد کچلے گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ 2افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے تاہم حکام کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ۔ادھروزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے فیروز پور روڈ پر کار کی ٹکر سے 2افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کار ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد میں مظاہرے کے دوران کار کی ٹکر سے 2افراد ہلاک ہو گئے تھے جس پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلی نے ڈی آئی آپریشنز کو ہدایت جار ی کی ہے کہ کار ڈرائیور کو جلد گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :