رینجرز نے فیروز پور روڈ کا کنٹرول سنبھال لیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال

پیر 16 مارچ 2015 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) سانحہ یوحنا آباد کے بعد مسیحی برادری کی جانب سے شدید مظاہروں کے پیش نظر وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا تھا جبکہ رینجرز نے فیروز پور روڈ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے پولیس کے ساتھ مل کر کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ہے جس کے استعمال سے مظاہرین کو منتشر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :