علامہ طاہر محمود اشرفی نے سانحہ یو حناآباد میں زندہ جلا ئے جانیوالوں کے ڈی این ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا، جن شرپسند عناصر نے ان کو جلایا ہے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ‘حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں سستی کا مظاہرہ کررہی ہے‘سانحہ یوحنا آباد کی مذمت کرتے ہیں ‘حکومت قاتلوں کیخلاف فوری ایکشن لے،چیئر مین علماء کونسل پاکستان علامہ طاہر محمود اشرفی کی پر یس کا نفر نس

پیر 16 مارچ 2015 20:11

علامہ طاہر محمود اشرفی نے سانحہ یو حناآباد میں زندہ جلا ئے جانیوالوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) چیئر مین علماء کونسل پاکستان علامہ طاہر محمود اشرفی نے سانحہ یو حناآباد میں زندہ جلا ئے جانیوالوں کے ڈی این ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن شرپسند عناصر نے ان کو جلایا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ‘حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں سستی کا مظاہرہ کررہی ہے،سانحہ یوحنا آباد کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت قاتلوں کے خلاف فوری ایکشن لے۔

(جاری ہے)

وہ لاہور پریس کلب میں پادری ہارون،مشتاق لاہوری،کاظم رضا نقوی اور دیگر مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس رہے تھے،علامہ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا لوگوں کو جلانے کی روایت غلط ہے ہمیں یہ دروازہ بند کرنا ہوگا مشتعل افراد قانون کا ہاتھ میں نہ لیں،نائن الیون کے بعد پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسی تبدیل ہوچکی ہے ہمیں اس کو درست کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کو عراق اور شام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،جیدئد علماء نے فتوی دیا ہے کہ کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ پر حملہ کرنا جائز نہیں ہے ،یہ دھماکے پاکستان کے خلاف سازش ہیں،حکومت نے نیشنل ایکشن پلان تو بنا لیا ہے مگر اس پر عمل درآمد کرنے میں سستی کا مظاہر کررہی ہے ،ان دھماکوں کے خلاف 20مارچ کو یوم مذمت منارہے ہیں ،پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،سردار شام سنگھ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی ٹریننگ بھارت کے صوبہ راجستان میں ہوتی ہے یہاں سے دہشتگرد پوری دنیا میں خود کش حملے کرتے ہیں،امریکہ ،روس اور اسرائیل نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔

متعلقہ عنوان :