” اسلام میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری منع ہے “ ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا دعویٰ

پیر 16 مارچ 2015 21:12

” اسلام میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری منع ہے “ ، اسلام آباد ٹریفک پولیس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ” اسلام میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری منع ہے “ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کیلئے مختلف تقاریب کے انعقاد کے ساتھ ساتھ شہر کی مختلف شاہراؤں پر بینرز لگا دیئے ۔ اسی طرح مارگلہ روڈ پر ٹریفک پولیس کی طرف سے ایک بینر لگایا گیا جس پر تحریر کرایا گیا کہ ” اسلام میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری منع ہے “ ۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اس بینر کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی او رکچھ شہریوں نے مختلف علماء کرام سے رابطے کرکے اس حوالے سے فتویٰ پوچھنا شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :