پنجاب ، سندھ کی جیلوں میں سزائے موت کے 12 مجرموں کو لٹکا دیا گیا

منگل 17 مارچ 2015 11:09

پنجاب ، سندھ کی جیلوں میں سزائے موت کے 12 مجرموں کو لٹکا دیا گیا

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ2015ء) پنجاب اور سندھ کی جیلوں میں سزائے موت کے 12 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، جھنگ میں تین ، کراچی دو ، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ،ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ کراچی کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں افضل اور فیصل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرموں نے دوران ڈکیتی عبد الجبار نامی شخص کو قتل کردیا تھا ۔

ملتان کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں میں سے ایک کو پھانسی دے دی گئی، مجرم ظفر اقبال نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ قتل کے مجرم وقار نذیر کو مدعی مقدمہ کے معاف کرنے پر اس کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ، مجرم وقار نذیر نے دوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم نواز نے 1992 میں مقصود اور منصور کو قتل کیا تھا ۔

جھنگ جیل میں بھی سزائے موت کے 3 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم محمد شریف اور مبشر نے 1998 کو ٹیکسی ڈرائیورکو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا ۔ ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل میں مجرم اصغر علی کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا، مجرم نے 2000 میں گھریلو تنازع پر بھتیجے کو قتل کیا تھا۔ گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں مجرم محمد اقبال کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم نے 1996 میں معمولی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا ۔

میانوالی کی سنٹرل جیل میں 2 مجرموں کوپھانسی دے دی گئی ، مجرم ظفر اقبال نے 2003ء میں گھریلو تنازع پر والد کو قتل کیا ، مجرم رب نواز نے جھگڑے پر 2000 میں خاتون قتل کیا تھا ۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ، مجرم ندیم زمان اور محمد جاوید پر قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی مجرم عامر رشید کو پھانسی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :