ورلڈکپ2015ء کے گروپ میچز میں بیٹسمینوں کا راج

42 میں سے25 میچوں میں 300سے زائدرنزبنے۔ تین میں400کاہندسہ عبورکیاگیا

منگل 17 مارچ 2015 11:11

ورلڈکپ2015ء کے گروپ میچز میں بیٹسمینوں کا راج

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)ورلڈکپ2015ء کے گروپ میچز میں بیٹسمینوں کا راج رہا۔یہ بیٹسمینوں کا ورلڈکپ ثابت ہواہے۔42 میں سے25 میچوں میں 300سے زائدرنزبنے۔ تین میں400کاہندسہ عبورکیاگیا۔ورلڈکپ دوہزارپندرہ اب تک بیٹسمینوں کا ٹورنامنٹ ثابت ہواہے۔ بیالیس گروپ میچزمیں پچیس مرتبہ تیس سوپلس اسکوربنایاگیا۔ جس میں تین مرتبہ چارسوکا ہندسہ عبورہوا۔

تین ٹیموں نے تین سورنز سے زائد کا ہدف عبورکرکے کامیابی کوگلے لگایا۔ جس میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز ،سری لنکا نے انگلینڈ اوربنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دی۔ بنگلہ دیش نے سب سے بڑا تین سواٹھارہ رنزکا ہدف عبورکیا۔ آئرلینڈ کیخلاف زمبابوے کی ٹیم سب سے زیادہ تین سوچھبیس رنزبناکربھی پانچ رنز سے ہارگئی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے ایک اورجنوبی افریقا نے دو مرتبہ چارسوپلس اسکورکیا۔

کینگروز نے ورلڈکپ کا سب سے بڑا اسکورچارسوسترہ رنز افغانستان کے خلاف اسکورکیا۔ جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کودوسو ستاون رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ ایک میچ کی دواننگ میں سب سے زیادہ چھ سواٹھاسی رنزبنے۔ آسٹریلیا نے نو وکٹیں کھوکر تین سوچھہتررنزبنائے۔ سری لنکن ٹیم تین سوبارہ رنزبناکرآوٹ ہوئی۔ٹورنامنٹ کا سب سے کمترٹوٹل ایک سودو رنز یواے ای نے بھارت کے خلاف بنایا۔ بھارت نے ایک وکٹ کھوکر ہدف پوراکرلیا۔میچ میں مجموعی دوسوچھ رنز بھی سب سے کم رنزرہے۔جبکہ میچ صرف تین سودوبالز میں مکمل ہوگیا۔