راولپنڈی : نواب اکبر بگٹی قتل کیس ، پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

منگل 17 مارچ 2015 11:14

راولپنڈی : نواب اکبر بگٹی قتل کیس ، پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ. 2015 ء) : نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی، کسی کی سماعت کعئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے کی ، سماعت کے دوران ڈی جی ہیلتھ بلوچستان فاروق اعظم جان بھی موجد تھے جنہوں نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ سابق صدر پرویز مشرف سکیورٹی کے پیش نظر میڈیکل بورڈ میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کا نواب اکبر بگٹی قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اگر سکیورٹی فراہم کی جائے تو پرویز مشرف میڈیکل بورڈ میں پیش ہو سکتے ہیں جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ سندھ کو پرویز مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے اور پرویز مشرف کو 6 اپریل کو میڈیکل بورڈ میں پیش ہونے کی ہدایات دیں جبکہ سماعت کو 8 اپریل تک ملتوی کر دیا.

متعلقہ عنوان :