ورلڈ کپ گروپ میچوں میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک 16 وکٹیں لیکر کامیاب ترین باؤلرقرار

منگل 17 مارچ 2015 11:16

ورلڈ کپ گروپ میچوں میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک 16 وکٹیں لیکر کامیاب ترین ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ گروپ میچوں میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک 16 وکٹیں لیکر کامیاب ترین باؤلرثابت ہوئے۔ محمدشامی،ٹرینٹ بولٹ اورجوش ڈیوی دوسرے نمبرپرہیں۔ پاکستان کے وہاب ریاض اورسہیل خان دس سے زائد وکٹیں لینے والے بولرزمیں شامل ہیں۔ورلڈکپ گروپ میچز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے چھ میچوں میں آٹھ اعشاریہ پانچ کی بہترین اوسط سے سولہ وکٹیں لیں اور بہترین بولرثابت ہوئے۔

ان کی بہترین بولنگ اٹھائیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہے۔ تین بولرز نے پندرہ پندرہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جن میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ،بھارت کے محمدشامی اور اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی شامل ہیں۔ پاکستان کے وہاب ریاض اور ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر نے چودہ چودہ کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا اورکامیاب بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پررہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے مورنی مورکل ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل وٹوری اور ٹم ساوتھی تیرہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر تیسرے کامیاب بولرز ہیں۔

ٹم ساوتھی نیتینتیس رنز کے عوض سات وکٹوں کی بہترین پرفارمنس بھی پیش کی۔ بھارت کے روی چندرن ایشون نے بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان کے سہیل خان، جنوبی افریقا کے عمران طاہر اورسری لنکا کے لاستھ مالنگا نے گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ پانچ بولرزانگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، بھارت کے موہت شرما اور امیش یادو،افغانستان کے شاپورزردان اور زمبابوے کے ٹینڈائی چتارا نے دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دس یا زائد وکٹیں لینے والے اٹھارہ بولرز میں صرف تین اسپنرز ڈینیئل وٹوری، ایشون اورعمران طاہر شامل ہیں۔ بقیہ تمام فاسٹ بولرز ہیں۔

متعلقہ عنوان :