ورلڈکپ 2015ء، آسٹریلوی اوپنر ڈیود وارنر کو سب سے لمبا چھکا لگانے کا اعزازحاصل

منگل 17 مارچ 2015 11:36

ورلڈکپ 2015ء، آسٹریلوی اوپنر ڈیود وارنر کو سب سے لمبا چھکا لگانے کا اعزازحاصل

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیود وارنر نے ابتک سب سے لمبا چھکا لگانے کا اعزازحاصل کررکھا ہے۔انہوں نے سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں میڈم پیس کو 104میٹر لمبا چھکا لگایا جو رواں ورلڈکپ کا سب سے بڑاچھکا ہے ۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں ابتک 350سے زیادہ چھکے لگ چکے ہیں۔جنوبی افریقی کپتان ابراہم بینجمن ڈی ویلیئرز20چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ جلاد صفت ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل 18چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کیوی کپتان برینڈن میک کولم اور زمبابوے کے برینڈن ٹیلر 12،12چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔