تعلیم ہی آگے بڑھنے کا راستہ ، یہی ترقی اور امن کی کنجی ہے‘اداکار علی ظفر

منگل 17 مارچ 2015 11:52

تعلیم ہی آگے بڑھنے کا راستہ ، یہی ترقی اور امن کی کنجی ہے‘اداکار علی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پشاور میں سولہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے نے پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور وہ اب ملک میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔علی ظفر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پشاور سانحے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین تعلیم کے حامی تھے اور یہی وجہ ہے کہ اس سانحے نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعدمیں نے اپنے تمام ٹورز اور کنسرٹس منسوخ کردیئے اور کئی ہفتوں تک خود کو سنبھالنے میں ناکام رہا۔پشاور حملے کے ایک ماہ علی ظفر نے فلمی دنیا کے لوگوں کو اپنے گانے ”اڑیں گے“ کی ویڈیو کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے متاثرین کے لیے دل کو چھولینے والا خراج تحسین پیش کیا۔علی ظفر کے مطابق ہم سب اکھٹے ہوئے کیونکہ ہم سب ترقی یافتہ، پرامن، تحمل پسند اور مثبت پاکستان چاہتے ہیں اور گانے و ویڈیو پر آنے والے ردعمل نے میرا یہ یقین مزید پختہ کردیا کہ ہر پاکستانی بھی ایسا ہی چاہتا ہے، وہ بس یہ چاہتے ہیں کہ کوئی انہیں راستہ دکھائے اور میرے لیے تعلیم ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، یہی ترقی اور امن کی کنجی ہے-

متعلقہ عنوان :