قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 3 اپریل سے شروع ہوگی

منگل 17 مارچ 2015 12:16

قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 3 اپریل سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 3 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی ، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان ، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اتھلیٹکس مقابلوں میں ڈسکس تھرو، رکاوٹی دوڑ، ہائی جمپ، لانگ جمپ، شاٹ پٹ، ٹرپل جمپ، جیولین تھرو، پول والٹ، ریلے ریس، میراتھن دوڑ اور ہیمرتھرو شامل ہیں۔