عرفان کی انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کر ے :باسط علی

منگل 17 مارچ 2015 12:25

عرفان کی انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کر ے :باسط ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مارچ ۔2015ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں باسط علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ محمد عرفان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سعید اجمل کو سکواڈ میں شامل کر نے کے لیے ان کا نام آ ئی سی سی کو بھجوائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سعید اجمل نے کافی عرصہ سے کرکٹ نہیں کھیلی ہے لیکن وہ اپنے تجربے کے بل بوتے پر قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف کامیابی دلوانے میں اہم کرد ار ادا کر سکتے ہیں جبکہ ایڈیلیڈ کی سلو وکٹ بھی انکو مدد فراہم کر ے گی ۔